جو ادارے میرے پاس ہیں
ان میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا
کہنا ہے کہ عملی تبدیلی کے لئے کچھ وقت درکار ہے ، جو وعدہ کروں گا اسے
وفا کرنے کی کوشش ہوگی
میئر
کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 75سال کے مسائل 75دن میں حل نہیں
ہوسکتے جو ادارے میرے پاس ہیں ان میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کر رہے
ہیں، عملی تبدیلی کے لئے کچھ وقت درکار ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے چار سال شفاف
اور منصفانہ انداز میں معاملات کو چلائیں، جو وعدہ کروں گا اسے وفا کرنے
کی کوشش ہوگی۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ کراچی پریس
کلب کے دورے کے موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے
ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ
کراچی پریس کلب کو گرانٹ دینے کی روایت برقرار رکھی جائے گی اور اس میں
اضافہ بھی کریں گے،کراچی پریس کلب میں ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور
جمہوریت کی آواز اور اس کے حقوق کی پاسداری کی ہے، کراچی پریس کلب کی
روایات شاندار ہیں اور مجھے امید ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوریت کی توانا
اور مضبوط آواز رہے گا، کراچی پریس کلب سے گہرا تعلق ہے صحافی کا بیٹا ہونے
کے ناطے یہ ادارہ میرے گھر کی طرح ہے، 75 سال کے مسائل 75 دن میں حل نہیں
ہوسکتے جو ادارے میرے پاس ہیں ان میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کر رہے
ہیں، عملی تبدیلی کے لئے کچھ وقت درکار ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے چار سال شفاف
اور منصفانہ انداز میں معاملات کو چلائیں، جو وعدہ کروں گا اسے وفا کرنے
کی کوشش ہوگی۔
اس موقع پرمیئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو کراچی پریس
کلب کی جانب سے اجرک، ٹوپی اور پھول پیش کئے گئے، میئر کراچی نے پریس کلب
کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ صحافیوں سے پورے شہر میں
پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی میں اس فیس کو صحافیوں کے لئے ختم کرنے کا
اعلان کرتا ہوں، صحافی مسائل کی نشاندہی کریں ہم انہیں حل کرنے کی بھرپور
کوشش کریں گے
انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں کے ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر
رہا ہوں، اب پیپلز پارٹی بلدیہ عظمی کراچی میں آگئی ہے آپ کے کچھ مسائل حل
ہوچکے ہیں باقی مسائل بیٹھ کر حل کریں گے، بلدیہ عظمی کراچی کو اپنے پیروں
پر کھڑا کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت پانی ایک بڑا مسئلہ ہے
جسے حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، میں جہاں بھی جاتا ہوں ڈپٹی
میئر میرے ساتھ ہوتے ہیں، ہم اکٹھے ساتھ چل رہے ہیں اور میری کوشش ہے کہ سب
کو ساتھ لے کر چلوں