Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 25, 2023 07:25 pm views : 489

Location : Domestic Place

Lahore- Rivers swell as rains continue to lash cities across Pakistan
  • Urdu

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری ، حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ باقی

 پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یارخان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا ، خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کچے سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے ، بولان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی ، واپڈا ذرائع نے بتایا ہے کہ بارشوں کے پانی کے باعث 3 روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو چکی ہے۔
حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔
حب ڈیم مکمل بھرنے سے پانی از خود اسپل ویز سے نکلنا شروع ہو جائے گا، ڈیم سے نکلنے والا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں جا گرے گا۔
کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل بھرنے کا امکان ہے۔
خراب موسم کے سبب اندرون و بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ ٹورنٹو، مدینہ، مسقط اور ریاض کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
سعدی ٹاؤن میں 58، گلشنِ معمار میں 54، یونیورسٹی روڈ پر 52، نارتھ کراچی میں 51، اورنگی ٹاؤن میں 43، جناح ٹرمینل پر 31، گلشنِ حدید میں 24 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش صبح بھی وقفے وقفے سے جاری رہی۔ گلشنِ اقبال، بہادرآباد، محمد علی سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
مسلسل تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی نالے بھر جانے سے اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، ملیر ہالٹ، گلستانِ جوہر اور شارعِ فیصل کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔



Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved