ورسک روڈ پر نجی سکول
کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد زخمی ، دھماکے میں 4 کلو بارودی مواد
استعمال کیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
خیبر
پختون خوا کے شہر پشاور میں سڑک کنارے دھماکے میں 3 راہ گیر بچے زخمی ہو
گئے ، ورسک بابو گڑھی میں روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کی زد میں آ کر تین
راہ چلتے بچے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر
دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا لگتا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو
محفوظ کر کے شواہد حاصل کرنا شروع کر دیا ہے، اور دھماکے سے متعلق مزید
تفتیش کی جا رہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو بھی طلب کیا گیا جو
جائے وقوعہ کی سرچنگ کر رہا ہے۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں
کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا
رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قریبی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق دھماکا آج صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا، یہ آئی ای ڈی بلاسٹ تھا، دھماکے
میں
4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، ٹارگٹ کون تھا یہ کہنا قبل از وقت
ہوگا ، دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمت واقعہ
9 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا ہے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق بی ڈی یو کی رپورٹ
پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ڈی بلاسٹ
ہوا ہے اور دھماکے میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے، دھماکا میں
کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔