Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 25, 2024 10:30 pm views : 334

Location : Domestic Place

Karachi- Karachi braces for scorching heat as temperatures set to hit 40°C
  • Urdu

لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ، کراچی میں قیامت خیز گرمی، ایک روز میں 140 میتیں سرد خانوں میں منتقل ، پندرہ سو سے زائد افراد جناح اسپتال میں داخل ، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کراچی والوں کے جان کی دشمن بن گئی

شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران سرد خانوں میں لائی گئی لاشوں کی تعداد معمول سے تین گنا اضافہ ہوا، ایک روز میں 140 میتیں لائی گئیں۔
کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آج درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی میں مسلسل دوسرے روز چلچلاتی دھوپ کا راج رہا، دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں، شہری شدید گرمی سے بے حال ہوگئے۔
شہر قائد میں گرمی کی شدت اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں جزوی یا مکمل ہیٹ (شدید گرمی) آئندہ 2 سے 3 روز تک برقرار رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج بھی شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بدھ کو 39 اور جمعرات کو 40 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں صبح کے وقت 80 فیصد اور شام کے وقت 60 فیصد نمی کے باعث موسم گرم و مرطوب رہے گا، جس کی وجہ سے شہر کے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 46 تا 48 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کراچی والوں کے جان کی دشمن بن گئی، شہر کا کوئی علاقہ لوڈشیڈنگ سے نہ بچا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو بجلی میسر نہیں، دن ہو یا رات، کہیں مرمت کے نام پرتو کہیں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں شہری بجلی سے محروم ہیں اور دہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
سو فیصدبلنگ والےعلاقوں کو بھی مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کاعذاب جھیلنا پڑ رہا ہے، تکنیکی فالٹ اور منٹیننس کے نام پر کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، لاہوریوں کو گرمی نے دن میں تارے دکھانا شروع کردیئے ، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں 2015 سے زیادہ خطرناک ہیٹ ویوکی لہرجاری ہے، جس کے باعث ایدھی سرد خانوں میں بھی معمول سے زیادہ لاشیں آنے لگی۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ گزشتہ روز ایدھی مردہ خانوں میں معمول سے تین گناہ زیادہ میتیں لائی گئیں، گزشتہ روز ایدھی سرد خانوں میں 140 میتیں منتقل کی گئیں ، ان کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں تئیس سے چالیس میتیں مردہ خانوں میں منتقل کی جاتی ہیں تاہم متوفیوں کی ہلاکت ہیٹ اسٹروک سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ورثا نےنہیں بتایا۔
کراچی میں ممکنہ طور پر گرمی کی شدت کے باعث اموات میں اضافہ ہوا اور شہر کی فٹ پاتھوں سے ملنے والی تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے بھیجی گئی ہے۔
شہر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved