Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 26, 2024 08:45 pm views : 363

Location : Domestic Place

Islamabad- Govt to prolong Imran Khan's detention with legal tactics, says Rana Sanaullah
  • Urdu

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بات کرنے کی پیشکش کی مگر وہ تیار نہیں تھے ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کو اندازہ نہیں، کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے ہیں تاہم حکومت کی کوشش ہوگی بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتا ہے رکھا جائے جبکہ  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں، اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا ، ان کو اندازہ نہیں، کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی باہر آبھی گئے تو کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انقلاب انہوں نے لانا نہیں اور ڈائیلاگ پر یہ یقین نہیں رکھتے تو کرنا کیا ہے؟۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، اسی سے معاملات حل ہوں گے، محمود خان اچکزئی نے کوئی بات کردی تو پی ٹی آئی اُن سے مینڈیٹ واپس لے لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بات کرنے کی پیشکش کی مگر وہ تیار نہیں تھے۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت کے ساتھ بات کرے تو ہمیں اس کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، جو بات کل کی وہی آج کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی کریں گے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں، اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کیس پر کیس کریں گے مگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے۔ قبرایک جب کہ مُردے تین ہیں، بڑا ریلیف سپریم کورٹ سے ہی مل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ غریب کی لڑائی ہے اور قوم اب کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔ آپ تیار رہیں، 30 اگست سے پہلے قوم آپ سے حساب مانگے گی۔
سینیئر سیاستدان نے کہا کہ شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ غریب حلق سے لے کر فلک تک مہنگائی کی زد میں ہے۔ ان کو اندازہ نہیں، کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جو جیل میں گیا، اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved