Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2024 08:20 pm views : 312

Location : Gulistan-e-Jauhar

Karachi- SHO demoted, suspended for 'assaulting' lawyer in Karachi's Gulistan-e-Jauhar
  • Urdu

کراچی: تھانے میں وکلاء اور پولیس کی ہاتھا پائی کے بعد حالات کشیدہ ، وکلا سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر کی تنزلی، مقدمہ بھی درج ، پولیس کی جانب سے وکلا پر فائرنگ بھی کی گئی

گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وكلا کے درمیان جھگڑے کے معاملے میں ایس ایس پی ایسٹ اور بار کونسل اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر کو معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر تھانے میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا مقدمہ ایڈووکیٹ قادر بخش کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر سمیت 15 سے زائد اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
وکلا اور پولیس کے کامیاب مذاکرات کے بعد پہلوان گوٹھ سے صفورا جانے والی سڑک کھول دی گئی۔
مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ رات ساڑھے 8 بجے پیش آیا، مدعی نے کہا کہ وہ عدالتی حکم پر گاڑی ریلیز کرانے آئے تھے، لیکن پولیس نے وکلا سے بدتمیزی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او اور اسٹاف کی جانب سے مدعی سمیت دیگر وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی جانب سے وکلا پر فائرنگ بھی کی گئی، اور پولیس کے تشدد سے 5 سے 6 وکلا زخمی ہوئے۔
قبل ازیں کراچی بار کے جنرل سیکریٹری اختیار چنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر قادر راجپر ایڈووکیٹ ٹک ٹاکر کی گاڑی ریلیز کرانے گیا تھا، لیکن ایس ایچ او نے گاڑی ریلیز کرنے کی بجائے وکیل سے بدتمیزی کی، انھوں نے قادر راجپر پر تشدد کر کے لاک اپ میں بند کر دیا، ہمارے وکلا پر ایس ایچ او اس کے ساتھیوں نے تشدد کیا، اس تشدد کی فوٹیج ایس ایس پی ایسٹ کو دکھائی ہے۔
صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ہم نے ایس ایس پی ایسٹ کے سامنے تین مطالبات رکھے تھے، تینوں منظور کر لیے گئے۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved