Jul 03, 2024 08:30 pm
views : 367
Location : Domestic Place
Islamabad- Iddat case was made to put pressure on Khan Sahib, Barrister Gohar
خان صاحب کو دباؤ میں لانے
کیلیے عدت کیس بنایا گیا، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کیس کا مقصد خان صاحب
کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا ، تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی
ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس
اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں
سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔ جج افضل مجوکا نے
ریمارکس دیے کہ عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے۔
چیئرمین
پی ٹی آئی بریسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے
تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو کہ پولیٹیکل ویکٹمائیزیشن ہے۔
اسلام
آباد کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں
لانا تھا، خان صاحب مضبوط انسان ہیں اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے
باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام اباد ہائی
کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے اور
آج سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی
ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی
کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے مرکزی اپیلوں پر مفصل دلائل دیے
ہیں اور عدالتی فیصلے کورٹ کے سامنے رکھے ہیں، ہم نے عدالت کے سامنے شریعہ
کورٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے ہیں۔
سلمان
اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی
کریدنے کی کوشش کی گئی ہے، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اسلامی
تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام
آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت
تمام ملزمان کو بری کر دیا ، مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی
آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم
نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔