Jul 04, 2024 08:40 pm
views : 351
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan rejects US religious freedom report, says it lacks transparency
امریکی محکمہ خارجہ کی
مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے
کہ امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے ، پاکستان نے
بارہا دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں
دفتر خارجہ کی ترجمان
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر
رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی
سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ، یہ آزادیاں انہیں آئین و قانون کے تحت میسر
ہیں، امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔
اسلام
آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا
دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان بلاکس کی سیاست پر یقین
نہیں رکھتا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے بارے میں
سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ایک متحرک جمہوریت ہے،
پاکستانی عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔
ممتاز زہرا
بلوچ نے کہا کہ غزہ کے طلبہ 20 سے 30 کے بیجز میں پاکستان میں میڈیکل تعلیم
مکمل کریں گے، حکومتِ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم
مکمل کرنے کی اجازت دی، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے غزہ کے طلبہ کو
دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان
مثبت ٹریجیکٹری ہے، پاکستان اکتوبر 2024ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کے
سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان کےخصوصی نمائندے آصف درانی نے
دوحا میں افغانستان پرمذاکرات میں وفد کی قیادت کی، آصف درانی نے افغانستان
میں موجود دہشتگردی کے مراکز پر تشویش کا اظہار کیا۔