Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 05, 2024 08:10 pm views : 358

Location : Domestic Place

Karachi- Pakistan fuel supply partially disrupted as dealers announce nationwide strike
  • Urdu

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر میں پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اُدھر پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے معاملے پر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطالبات پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسوں کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس ہر صورت میں بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن عہدے دار کی وفات کے باعث ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔
رات بارہ بجتے ہی ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پمپ بند کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اُدھر لاہور میں بھی ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے حل نہیں نکل سکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved