Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2024 08:55 pm views : 376

Location : Domestic Place

Islamabad- Muharram: Govt approves deployment of army across Pakistan
  • Urdu

سندھ میں محرم کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری ، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں فوج تعیناتی کی منظوری ، محکمہ داخلہ سندھ نے فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ،
فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتِ حال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔
دوسری جانب سندھ میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ، محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر صوبے میں فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی، صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہو گا۔
فوج اور ایف سی سول انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کر لیا، محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ،  وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved