Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2024 09:00 pm views : 337

Location : Port Qasim

Karachi- PM Shehbaz calls for modernising Karachi ports to boost regional trade
  • Urdu

بجلی سستی کریں، ایکسپورٹ 6 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گے، تاجروں کی وزیر اعظم کو تجویز ، تاجروں کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھیں گی تو بیرونی قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی ، وزیر اعظم کا دورہ کراچی پورٹ پر کلیئرنس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

شہر قائد کی کاروباری برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ بجلی سستی کر دیں تو ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔
تاجروں سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم کو کراچی پورٹ پر مشکلات اور شپنگ لائنز کی زیادتیوں سے متعلق آگاہ کیا، وزیر اعظم نے پورٹ پر کلیئرنس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر کراچی آئے تھے، انھوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا، جہاں بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیریئر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
تاجروں نے وزیر اعظم سے کہا کہ اگر وہ بجلی سستی کریں تو ایکسپورٹ 6 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گے، ایکسپورٹ بڑھیں گی تو بیرونی قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قبل ازیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے لیاری ایکسریس وے کو کارگو کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیا، وزیر اعظم نے کہا کراچی پورٹ ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی استعداد کو بڑھائے، پورٹ قاسم پر ایل این جی جہازوں کی فیس کو کم کر کے اسے بین الاقومی سطح پر رائج ریٹس کے مطابق مقرر کیا جائے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ دورہ قازقستان میں روسی صدر پیوٹن اور وسط ایشیائی ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کے لیے ہماری بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا ہے، کراچی کی بندرگاہوں کی ترقی سے ویلیو ایڈیشن کی صنعت سے برآمدات میں اضافہ کریں گے۔
انھوں نے ہدایت کی کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر جدید مشینری کی تنصیب سے کسٹم کلیئرنس کا وقت کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اور بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved