Jun 25, 2016 05:51 pm
views : 1184
Location : Different Areas - Peshawar
Peshawar- Torkham border reopen and vegetable, Fruits prices increases
پشاور، طورخم بارڈر بند ہونے پر چند روز قبل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں تاریخی کمی
پشاور میں چند روز قبل فروٹ اور سبزیوں کے سستے ہونے کا راز کھل کر سامنے آ
گیا۔ شہریوں کو اب پتہ چلا کہ ماجرہ کیا تھا۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں نہ
ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کا کمال بلکہ طور خم
بارڈر کے بند ہوجانے پر لوگوں کو پہلی بار اتنی کم قیمت میں فروٹ اور
سبزیاں ملیں کہ لوگ حیران ہوگئے۔چند روز قبل پشاور میں سبزیوں اور فروٹ کی
قیمتوں میں تاریخی کمی رونما ہوئی۔ جس پر شہری چونک سے گئے۔ کسی نے ضلعی
انتظامیہ کو اس بات کی شاباشی دی تو کسی نے صوبائی حکومت کو مفت میں کریڈٹ
دیئے۔ گزشتہ تین چار دنوں سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
ہونے پر شہریوں کو ایک بار پھر جھٹکہ لگا۔ آخر کارقیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا
معمہ سامنے آ ہی گیا اور پتہ چل گیا کہ جو کام ضلعی انتظامیہ اور صوبائی
حکومت کو کرنا چاہئے تھا وہ طور خم بارڈر نے کر دیکھایا۔پاک افغان بارڈر پر
کشیدگی کے باعث بارڈر بند کر دیا گیاتھا جس کی وجہ سے نہ صرف اشیاء
خوردنوش کی ترسیل بند ہو گئی بلکہ ہزاروں گاڑیوں کی روزانہ کی آمدورفت پر
بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ جس کے باعث افغانستان جانے والی سبزیاں اور
فروٹ پشاور کی مارکیٹوں میں آگئی اور قیمتیں آدھی ہوگئیں
شہریوں کا کہناہے کہ حکومت کو درآمداد کم کر کے عوام کو ریلیف دینا چاہئے،
جب ملک کے اندر چیزیں با آسانی اور مناسب قیمت پر دستیاب ہوں اس کے بعد
بیرون ملک بھیجا جائے۔