Jul 05, 2016 05:36 pm
views : 1137
Location : Different Areas
Peshawar- Eid-ul-Fitr Security arrangements
پشاور، عید الفطر کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار، پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ
پشاور پولیس نے عید الفطر کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے ۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی
سیکیورٹی پلان تشکیل دیاہے ۔ سیکیورٹی پلان کے تحت شہر کے داخلی وخارجی
راستوں پر پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ پر ہجوم مقامات
پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات
رہیں گے جبکہ قبائل سے آنے والے راستو ں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایات بھی
جاری کر دی گئی ہیں۔
ٹریفک پلان کے تحت رمضان کے آخری دنوں اور عید کے موقع پر کینٹ اسٹیشن اور
اندرون شہر کی بعض شاہراہوں کو مخصوص اوقات میں گاڑیوں کے لئے بند رکھا
جائے گا۔ صدر روڈ اور جمرود روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی
بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔