Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 18, 2016 05:56 pm views : 1171

Location : Ursoon

Chitral- Relief Goods to Flood Victims
  • Urdu

چترال،بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔اس سلسلے میں ارسون کے مقام پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان مہما ن خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وادی میں ابھی تک نہ تو سڑک ہے نہ ا سکول یا کالج اور پوری بستی صحت کی سہولت سے بھی محروم ہے۔ اس وادی میں بنیادی مرکز صحت تک موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتے گزر گئے مگر ہنوز اس تباہ شدہ وادی کی سڑکیں بحال ہوئی نہ دیگر انفراسٹرکچر تعمیر ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اس وادی کی خواتین دور دراز علاقوں سے مٹکوں میں سروں پر پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ ندی کا پانی پینے سے متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
سلیم خان نے اس موقع پر عوام کے مطالبہ پر جنویش میں ایک پرائمری اسکول، ارسون کی لنک روڈ کی مرمت کیلئے دس لاکھ روپے، مسجد پیتا سون کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے پانچ لاکھ روپے، پیتا سون کے مدرسہ کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے اور بجلی بحال کرنے کیلئے ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے یقین دہانی کی کہ وہ اسمبلی کے فلور پر بھی اس علاقے کے مسائل کو اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی سیلاب اور زلزلہ نے چترال کو تباہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے ان کو کچھ بھی نہیں دیا ۔ معمولی رقم فراہم کی گئی جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
بعدازاں انہوں نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول زردار ی کی جانب سے متاثرین میں پچاس خیمے، سو کمبل، 150 وکی رضائیاں تقسیم کی جن پر متاثرین نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان کو یاد کیا۔اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تاہم چند متاثرین نے شکایت کی کہ اب تک جو امدادی سامان ملا ہے وہ ناکافی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس وادی میں زندگی کو معمول پر لانے کیلئے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو فوری بحال کرے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved