کراچی،آزادکشمیر انتخابات:کشمیری مہاجرین شہر قائد میں بھی ووٹنگ
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں
اسلام آباد،لاہور ،کوئٹہ اور پشاورسمت شہر قائد میں بھی کشمیری مہاجرین کے
لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جہاں ووٹر ز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔آزادکشمیر
قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے شہر قائد میں بھی کشمیری مہاجرین کے
لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں ووٹر زنے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔شہر
بھر میں پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت تر ین انتظاما ت کیئے گئے۔
کشمیری مہاجرین کیلئے پاکستان کے کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے
ہیں جہاں کشمیری مہاجرین حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ووٹنگ کا عمل صبح
8بجے سے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہا۔