Jul 27, 2016 06:20 pm
views : 981
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal address in Pakistan Stock Exchange
کراچی ،پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے خلاف سازشیں جاری ہیں، احسن اقبال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا
تھا کہ گوادر میں سیپیک منصوبے کے پہلے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ روڈ
انفراسٹرکچر سمیت پانی اور بجلی کے منصوبے تکیمل کے مراحل میں ہیں۔ ان کا
کہنا تھا امید ہے کہ پہلے فیز کا کام دو سے 3سال میں مکمل ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سال 2025
تک پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معِیشتوں میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ معیشت
کی عکاسی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سے لگائی جاسکتی ہے جو کہ اب
ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی
کے خلاف سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز دہشت
گردی کا واقعہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔