لاہور، انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کو پھانسی کی سزا کیخلاف اہل خانہ سراپا احتجاج
انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کو پھانسی کی سزا دیئے جانے پر
اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں۔ مغل پورہ لاہور کے رہائشی خاندان نے مطالبہ کیا
ہے کہ حکومت جان بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔مظاہر ین نے مال روڈ پر شد
ید احتجا جی مظاہر ہ کیا اور سڑ ک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔مظاہر ین نے
ہاتھوں میں پلے کاڑدز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج
تھے۔مظاہرے میں اہل خانہ سمیت علاقہ مکین کی بڑ ی تعداد مو جود تھی۔
لاہور کے علاقے مغل پورہ کا یہ خاندان شدید کرب اور غم کی کیفت سے دوچار
ہے۔ اس خاندان کا فرد ذوالفقار روزگار کیلئے انڈونیشیا گیا جہاں بھارتی
شہری نے اسے ہیروئین کے جھوٹے الزام میں پھنسا دیا جس پر انڈونیشیا کی
عدالت نے ذوالفقار کو سزائے موت سنا دی۔ ذوالفقار کے اہل خانہ اسکی بے
گناہی کی داستانیں سنا کر بے حال ہو چکے ہیں۔ کہتے ہیں چودہ سال سے اپنے
پیارے کی جدائی کا صدمہ برداشت کر رہے ہیں۔
ذوالفقار کے گھر والے کہتے ہیں کہ حکومت اپنے بے گناہ پاکستانی کو سزا سے
بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ ذولفقار کو ناجائز کیس میں پھنسایا گیا ہے۔
مغل پورہ کا یہ خاندان اپنے پیارے عزیز کی رہائی کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں مگر اہل اختیار کے ہاں کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔