Jul 28, 2016 06:29 pm
views : 1172
Location : Districts Courts, Shuda Hall, F8 Markaz
Islamabad- Information Minister Pervaiz Rasheed address to Seminar
اسلام آباد، نہتے کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے،وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،
سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ آمریت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو نقصان
پہنچایا ہے۔
اسلام آبادمیں مسئلہ کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم
مسئلہ کشمیر کے فریق بھی ہیں اور وکیل بھی۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی
حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔پرویز رشید نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام
عالمی فورمز پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑنا
ہماری ذمہ داری ہے۔ کشمیر کے حق میں مزید آوازیں بھی بلند ہوں گی۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان
کشمیر کا مسئلہ زیادہ موثر انداز میں لڑ سکتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ نوازشریف نے شروع کی۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا مز یدکہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا گیا ہے۔