Jul 28, 2016 06:30 pm
views : 1246
Location : Headqurter Punjab Rangers
Lahore- Punjab Rangers, BSF agree to maintain ceasefire on border
لا ہور، پاک بھارت سرحدی محافظوں کے مذاکرات کا آخری دور ختم
پاک بھارت سرحدی محافظوں کے ششماہی مذاکرات کا دوسرا اورآخری دور
رینجرزہیڈکوارٹرلاہور میں ختم ہو گیا۔ بھارتی وفد آج شام واپس روانہ ہو
جائے گا۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز حکام کے درمیان مذاکرات
کادوسرااورحتمی دورآج رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہورمیں ختم ہو گیا، بھارتی وفد
کی قیادت ڈی جی ،بی ایس ایف کرشن کمار شرما جبکہ پاکستانی وفد کی ڈی جی
رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کی۔
ذرائع کے مطابق 2 روزہ مذاکرات میں طے پایاکہ غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے
افراد کی48گھنٹے میں واپسی ممکن بنائی جائے گی،منشیات اسمگلنگ کی روک تھام
کیلئے معلومات کاتبادلہ کیا جائے گا۔
بارڈر پر مشترکہ گشت جاری رکھی جائے گی،جبکہ زمینی اور سمندری حدود پار
کرنے کے جرم میں سزا پوری کرنیوالے قیدیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے
گی۔
ان ذرائع کا مزید کہناہے کہ سزا پوری کرنیوالے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے سے
دونوں اطراف سے100سے زائد قیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہو سکے گی۔مذاکرات کا
مشترکہ اعلامیہ بھی آج ہی جاری کیاجائیگا۔