Jul 29, 2016 03:40 pm
views : 1186
Location : Charsadda Road
Peshawar- Blast at Charsadda road in Peshawar
پشاور،چارسدہ روڈ پربس اسٹینڈ کے قریب دھماکہ،3 افراد زخمی
پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک
ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ
اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ بس اڈے کے سامنے سڑک کے کنارے گھی ڈبے میں نصب
بارودی مواد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب موجود
ٹریفک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ
ہسپتال پہنچایا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈکا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ایس ایس پی آپریشن مجید مروت کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو بارود
استعمال کیا گیاتھا، دھماکے کے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں، بم سڑک کے
کنارے نصب تھا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔