Jul 30, 2016 04:37 pm
views : 1211
Location : Meero Khan Chowk
Larkana- Attack on Rangers
لاڑکانہ، رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا،ایک اہلکارشہید، متعدد زخمی
صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں میروخان چوک پر رینجرزکی گاڑی کے قریب بم
دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکارجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک میں رینجرز کی گاڑی
کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 رینجرز اہلکار زخمی
ہو گئے جنہیں فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار
آپریشن تھیٹر میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کی طبی امداد جاری
ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں سیکورٹی
فورسز نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ نے واقعے
کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اعلیٰ حکام کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت
جاری کی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم کو رینجرز چوکی کے قریب ایک سائیکل
میں نصب کیا گیا تھا۔