Aug 01, 2016 04:28 pm
views : 1145
Location : Civil Hospital
Quetta - Two Killed in Rickshaw Firing Incident
کوئٹہ، سریاب روڈمیں رکشے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں رکشے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے بی بی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں سول
اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں ان کی شناخت غلام نبی اور محمد بنی کے
ناموں سے ہوئی ہیں جو علمدار روڈ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پو لیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شر وع کردی ہے۔