Aug 02, 2016 04:56 pm
views : 1607
Location : Prime Minister House
Islamabad- CNS Admiral Zakaullah meets PM Nawaz Sharif
اسلام آباد،وزیر اعظم نواز شر یف سے نیول چیف ایڈمر ل محمد ذکا ء اللہ کی ملاقات
وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم
ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق
بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ حکومت بحریہ
کو جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی۔
نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ جدید آلات سے لیس اور
ملکی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیراعظم نواز
شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتیں اہمیت رکھتی ہیں۔
سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کا کردار قابل تحسین ہے۔
وزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ حکومت پاک بحریہ کو ایک جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی۔