Aug 03, 2016 03:43 pm
views : 1145
Location : Abdullah Haroon Road
Karachi- Several Injured as building in Karachi collapses (UPDATE)
کراچی، عبداللہ ہارون روڈ پر دو منزلہ عمارت گر گئی ، متعدد افراد زخمی
صدر کی عبداللہ ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں نالے میں دھماکے کے
بعد اس پر بنائی گئی کمرشل عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی
ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کی عبداللہ ہارون روڈ پر الیکٹرونکس
مارکیٹ میں واقع گندے نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے
میں نالے پر قائم 2 منزلہ کمرشل عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ عمارت گرنے سے
کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے سمیت دیگر نجی اداروں کے
رضاکار بڑی تعداد میں پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال
منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔