Aug 03, 2016 07:02 pm
views : 1153
Location : Different Areas
Lahore- Independence Day Preparation
لا ہور،اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف جشن آزادی کی تیاریاں شروع
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی گلیوں اور بازاروں میں سبزہلالی جھنڈوں اور
جھنڈیوں کی بہار ا?گئی۔ گنپت روڈ پر پانچ سو فٹ لمبا پرچم بھی فروخت کے لیے
رکھاگیا ہے۔
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف جشن ا?زادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
کیا بڑے اور کیا بچے سبھی جذبہ حب الوطنی میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش
میں لگے ہیں۔ چودہ اگست جوں جوں قریب ا?تی جائے گی لوگوں کا جذبہ بھی بڑھتا
چلا جائے گا۔
ملک بھر میں 70 ویں یوم آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں بازار
رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔ آزادی کا جشن منانے
کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تھوک اور پرچون مارکیٹوں میں ہر طرف سبز
ہلالی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیوں کے اسٹالز سج گئے۔ ان بازاروں میں بڑی
تعداد میں لوگوں نے جھنڈوں،جھنڈیوں، بیج، سبز شرٹس اور دیگر چیزوں کی
خریداری شروع کردی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے بازاروں میں زبردست رونق دیکھنے کو مل رہی ہے
جس ہر تھوک کاروبار سے منسلک افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اردو بازار کے
قریب اسٹال والوں نے قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے بازار کو سجانا شروع
کردیا۔ وہاں پر موجود چیزوں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت پچیس فیصد زیادہ
دیکھی گئی ہیں۔ مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار ا?ئی ہوئی
ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں اور بیجز کی خریداری کے لیے
دکانوں کا رْخ کر رہی ہے جبکہ خواتین کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے
ہیئر بینڈز اور ہیئر بیجز بھی مارکیٹ میں فروخت کیے جارہے ہیں۔