Aug 03, 2016 07:04 pm
views : 1186
Location : Governor House - Karachi
Karachi- Governor Sindh Dr. Ishrat ul Ebad Khan Chairs Meeting
کراچی،مر کزی مو یشی منڈی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے جا ئیں ، گورنر سند ھ
گو رنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل شہر میں
لگنے والی مر کزی مو یشی منڈی کی سیکیورٹی فول پر وف، خریداروں اور بیو پا
ریو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت جبکہ کا نگو وائر س کے خطر ے سے نمٹنے کے لئے
مسلسل اسپر ے اور جا نوروں کی ویکسنینشن کو یقینی بنا یا جا ئے۔
گو رنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کا کراچی میں لگنے والی مر کز ی مویشی
منڈ ی کے جا ئزہ اجلا س کی صدرات کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ 7اگست سے لگنے
والی مو یشی منڈی کے اردگرد اسٹر یٹ کرائم پر کنٹرول کے لئے مسلسل پو لیس
پیڑولنگ اور منڈ ی میں سٹی وارڈنز کو تعینا ت کیا جا ئے جبکہ روشنی ، پانی ،
پبلک ٹوائلٹیس ، بینک کا ؤنٹر ز اور وٹر نر ی ڈاکٹر کی مو جودگی کو بھی
یقینی بنا یا جا ئے۔
اجلا س میں کمشنر کراچی ، قائم مقام اسٹیشن کمانڈ ر ملیر، سیکر یٹر ی گورنر
ہا ؤس ، سیکر یٹر ی داخلہ ، سیکریٹر ی بلد یات ، سیکریٹر ی لا ئیو اسٹاک
،بلد یہ عظمیٰ کراچی، پو لیس ، ٹر یفک پو لیس اور ادارہ فراہمی ونکاسی آب
کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
گو رنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے ہد ا یت دی کہ این او سی کے بغیر
کسی جگہ مو یشی منڈ ی کے قیا م کی اجاز ت نہ دی جا ئے۔عید الاضحی کے لئے
بیوپا ری دور دراز علاقوں سے اپنے اپنے جا نور لے کر آتے ہیں ،اس ضمن میں
ان کو ہر ممکن سہو لیا ت فراہم کر نا متعلقہ حکام کی اولین ذمہ داری ہے ،
خاص طو ر پر سیکیورٹی کے معاملات کو سخت اور لو گوں کے لئے سہل بنا یا جا
ئے ، بینکوں کے اطراف خاص سیکیورٹی انتظا مات انتہائی نا گزیر ہیں۔
گو رنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا کہ شہر بھرسے لو گ عید الا ضحی
میں قر بانی کے لئے جا نور خرید نے کے لئے مر کزی مویشی منڈی کا رخ کر تے
ہیں۔لہذا ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئے بغیر ایسے انتظامات کو یقینی بنا یا
جا ئے تا کہ لو گ اپنی گاڑیوں کی پا رکنگ بھی با آسانی کر سکیں اور اس سے
کسی کو کوئی خلل نہ ہو سکے ،خصوصاً کراچی، حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے با
عث ایسے انتظاما ت کئے جا ئیں کہ خریداروں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔