اسلام آباد، وزیر اعظم نواز شر یف کا ساتویں سارک وزرائے داخلہ اجلاس سے خطاب
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قیام امن سے خطے کے عوام کے حالات میں بہتری
لائی جاسکتی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے۔
اسلام آباد میں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے
ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء وسائل سے مالامال خطہ ہے۔ ہمیں عوام
کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف واضح کامیابیاں
حاصل کی ہیں۔ ہم خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم سمجھتے
ہیں کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہا
ہے۔ سارک نے چیلنجز کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر
وزیراعظم نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کی میزبانی کو پاکستان کے لئے باعث
فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوران خطے میں امن و امان کی صورت
حال پربات چیت ہوگی جس کے نتیجے میں سارک ممالک کے درمیان رابطے مزید
استوار ہونگے۔