Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 04, 2016 05:58 pm views : 1310

Location : Foreign Office

Islamabad- Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ،مقبوضہ کشمیر میں مظالم کشمیریوں کو خاموش کرانے کی ناکام کوشش ہے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قابض فوج کی جانب سے مظالم کشمیریوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک ماہ کے دوران 60 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا جب کہ کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں جہاں انہیں مظالم کے ذریعے خاموش کرانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ترکی نے کشمیریوں کے قتل عام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ بہت سے ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اس لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں دہشت گردوں کے خلاف کافی کامیاب آپریشن کیے اور آپریشنز میں 60 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جب کہ 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مددگار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ باہمی سطح پر تمام سارک ممالک سے کشمیر کا معاملہ اٹھایا ہے، سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں جب کہ انہوں نے بھارت میں ہی کہہ دیا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ملیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیرغیر دوستانہ اقدام نہیں جب کہ طورخم پر گیٹ پاکستانی حدود کے اندر تعمیر کیا
جا رہا ہے، گیٹ کی تعمیر دہشت گردوں کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی سفیروں کی کانفرنس میں سفیروں نے اہم واقعات پر بریفنگ دی جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب میں میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے جب کہ سعودیہ میں تعینات سفیر نے خود وہاں کا دورہ کیا اور پاکستانیوں سے ملے، امید ہے کہ پریشانی کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved