Aug 09, 2016 04:12 pm
views : 1194
Location : Different Areas
Quetta- Quetta Incident, Shutter Down Strike
کوئٹہ ،سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں یوم سوگ، کاروباری مراکز بند
گزشتہ روزکوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کئے گئے خودکش حملے میں ہونے
والے جانی نقصان پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جارہا ہے۔
تمام سرکاری، نیم سرکاری اور اہم نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں۔
سانحہ کوئٹہ میں 35 سے زائد وکلا ء کے جاں بحق ہونے پر پاکستان بار کونسل
کی جانب سے 3 روزہ یوم سوگ کی کال پر ملک بھر میں وکلا ء برادری سراپا
احتجاج ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء برادری نے عدالتی
کارروائیوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت
آئندہ تاریخوں کے لئے ملتوی کردی گئیں ہیں۔
ملک بھرکی بارایسوسی ایشن کی جانب سے جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ
ادا کی جارہی ہے ، جس کے بعد تعزیتی ریفرنس اور پھر احتجاجی ریلیوں کا
انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد بازوؤں پر سیاہ
پٹیاں باندھے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پہلے بلوچستان بار ایسوسی
ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایااور جب ان کی لاش
سول اسپتال منتقل کی گئی تو وہاں بھی خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں 71 افراد
جاں بحق ہوگئے تھے۔