Aug 09, 2016 06:14 pm
views : 1002
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Meeting
اسلام آباد ، پاکستان کو ہرقسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ بنائینگے،وزیراعظم نواز شر یف
وزیر اعظم نے پنجاب بھر سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے صوبے بھرمیں
کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی
کیخلاف کم مدت میں نتائج کیحصول کیلئے مربوط روابط ضروری ہیں۔
وزیراعظم نواز شر یف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس
میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سمیت
وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر ناصرجنجوعہ نے ملک کی داخلی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ،مشیر
قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب کے بعد
دہشتگرد ریاستی اہداف کی بجائے دیگرجگہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشتگرد
پاکستانی قوم میں عدم اتحاد کے بیج بونے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔اس
موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ایک نظریے کیخلاف حالت جنگ
میں ہیں یہ نظریہ ہماری زندگیوں کے راستیبدلنا چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک
کے طول و عرض سے دہشتگردی کے ناسور ختم کرکے دم لیں گیاور یہ قوم اپنی
سرزمین سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل
وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی ملاقات میں ملک کی
داخلی اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے اس موقع پر کہا
کہ دہشتگردی کیخلاف کم مدت میں نتائج کے حصول کیلئے مربوط روابط ضروری ہیں
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان پر مباحثے کیلئے کل تفصیلی
اجلاس بلایا جائے۔