Aug 10, 2016 03:25 pm
views : 1342
Location : Civil Hospital
Quetta- Naval Chief Admiral Muhammad Zakaullah visits Civil Hospitals
کو ئٹہ ،پاک بحریہ کے سربراہ کی سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت
اور غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا ہمارے حوصلے بلند ہیں اور
دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو یقینی شکست ہو گی۔
نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کوئٹہ پہنچ کر ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی
عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی جس کے بعد وہ اظہار یکجہتی کیلئے غمزدہ
خاندانوں سے ملاقات کیلئے بھی گئے۔
انہوں نے کہا پوری قوم بالخصوص مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے
پرْعزم اور ثابت قدم ہے۔ نیول چیف نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر
ریاض اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے بھی ملاقات کی۔