Aug 10, 2016 04:18 pm
views : 1028
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif Chairs NAP meeting
اسلام آباد ،وزیراعظم نواز شر یف کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس جاری
ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،مشیر قومی سلامتی اور وفاقی وزراء اجلاس میں
شریک ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم
اجلاس جاری ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ
اجلاس کو داخلی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ، داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر
عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر قومی
سلامتی اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہیں۔ قومی قیادت دہشتگردی سے نمٹنے
کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔ آپریشن ضرب عضب کو تیز کرنے اور کومبنگ
آپریشن سے متعلق امور پر غور کیا جائیگا۔اجلاس کے بعد وزیراعظم نوازشریف
کی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ سے متعلق صورتحال پر ایوان
میں اظہار خیال کریں گے۔وزیر اعظم ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہراورحکومتی
اقدامات پر ایوان کواعتماد میں لیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور
آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی ایوان کو آگاہ کریں گے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی
سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر غور کیا
گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ایک نظریہ کے تحت حالت جنگ میں ہیں۔ دہشتگرد
مایوس ہو کر دوسرے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگرد نہ قوم کا عزم
کمزور کر سکیں گے نہ تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب ہو گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے
محفوظ ملک بنائیں گے۔ مختصر وقت میں مطلوبہ نتائج کیلئے قانون نافذ کرنے
والے اداروں میں تعاون بڑھانا ہو گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار ،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر
جنجوعہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔