Aug 11, 2016 06:20 pm
views : 1130
Location : District Bar Association
Bhakkar- Lawyers organizes Condolence References and Rally
بھکر،سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وکلا کا تعزیتی ریفرنس اور ریلی کا انعقاد
بھکر میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وکلاء نے
تعزیتی ریفرنس اور ریلی کا اہتما م کیاجس میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک
ہوئی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر کی جانب سے صدر مجتبی کھچی اور ممبر پنجاب بار
رفیق نیازی کی زیرصدارت تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں وکلا کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
ریفرنس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی اور بعد ازاں
بار روم سے چیمبرز گیٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں وکلا کی کثیر
تعداد موجود تھی۔اس موقع کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے
سخت انتظامات کیے گئے تھے۔