کراچی،لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،عوام کا اظہار افسوس
کراچی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد آغاخان ہسپتال میں انتقال
کرگئے۔ حنیف محمد طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے جس کے باعث
وہ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اس موقع پر ایک نوجوان لڑکا کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کا انتقال کا سن کر
بہت دکھ ہو ا ہے۔حنیف محمد بہت اچھے کر کٹر تھے اور وہ ہمارے لئے رول ماڈل
تھے اور آج ہم ایک اچھے شخص سے محروم ہو گئے ہیں۔حنیف محمد کے بیٹے بھی بہت
اچھے کر کٹر ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
ایک اورنوجوان شہر ی کا کہنا تھا کہ حنیف محمد جو آج وفا ت پا ہ گئے ہیں ان
کا پاکستان کی کر کٹ کی تاریخ میں ایک بہت بڑا نام ہے۔حنیف محمد نے پا
کستان کی کر کٹ میں ایک بہت نام پید ا کیا ہے اور وہ ایک بہترین بلے باز
تھے اور وہ پا کستان کے واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے ایک اننگ میں 300رنز
بنائے تھے۔
ایک اور شہر ی کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کی خد مات کو کبھی بھی بھولائے
نہیں جا سکتا ،وہ ایک بہت کمال شخصیت کے مالک تھے اور گر وانڈ میں ان کی
بہت عز ت تھی۔آج بھی ہمیں بیس سال ہوگئے ہیں کوچنگ کے شعبہ میں ہو تے ہو ئے
سب کے سب حنیف صاحب کی با تیں کرتے تھے اوران کو بہت عزت کی نگاہ سے
دیکھتے تھے۔ماضی میں بہت سے بڑے کھلاڑیوں نے حنیف محمد کو کھیلتے ہو ئے
اپنے کیر یئر کا آغاز کیا۔
حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر
1969ء4 تک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ
میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر
3915 رنز اسکور کیے۔ ان کی ان 12 سنچریوں میں ایک ٹرپل سنچری (337 رنز) بھی
شامل تھی جو آج بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور
ہے۔حنیف محمد کو 1968ء4 میں وزڈن نے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا۔ وہ ان
تین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی تصاویر آئی سی سی کے ہال آف فیم
میں دنیا کے 55 بڑے کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ آویزاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کے بقیہ دو کھلاڑی عمران خان اور جاوید میاں داد ہیں۔ حنیف محمد نے
فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی 499 رنز کی ایک اننگز کھیلی تھی جو ایک طویل عرصے
تک دنیا کی سب سے بڑی اننگز کے اعزاز کی حامل رہی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان
کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1960 میں صدارتی تمغہ برائے حسن
کارکردگی عطا کیا تھا۔