اسلا م آباد ، وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حید ر کی میر پو رپر یس کلب کی حلف برداری کی تقر یب میں شر کت
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بائیس اگست کو آزاد کشمیر میں
بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔
پوری کشمیری قوم بھارت کے خلاف برسرپیکار ہے۔کشمیرپریس کلب میرپور کی تقریب
حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا
کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لئے ایسے صدر کی ضرورت تھی جو کشمیر کی نزاکتوں
کو سمجھتا ہو اس لئے مسعود خان کا نام میں نے خود صدر آزاد کشمیر کے لئے
تجویز کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ پوری کشمیری قوم بھارت
کے خلاف برسرپیکار ہے۔ بھارتی وزیراعظم اگر سچے ہیں تو بتائیں آزادکشمیر
میں ان کا کن لوگوں سے رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پہلی بار اتنے شفاف
انتخابات ہوئے ہیں۔ ماضی کی حکومت سے کرپشن کا حساب لیا جائے گا، تاہم
احتساب کے نام پر انتقام نہیں لیا جائے گا۔