Aug 20, 2016 06:48 pm
views : 1024
Location : Different Areas
Jacobabad- By poll Elections
جیکب آباد،ضمنی انتخابات،سیکیورٹی انتظامات سخت
جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال کے بعد ایک بارپھر
جیکب آباد کی صوبائی نشت پی ایس 14پر انتخابات کا عمل جاری ہے۔پی ایس 14پر
کل1لاکھ 45ہزار 957مر د اور خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس میں
مرد ووٹرز کی تعداد 77ہزار610اورخواتین ووٹر زکی تعداد 68 ہزار 334ہے
،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 163 پولنگ اسٹیشن اور476بوتھ قائم کیے
گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد کا پولنگ عملہ مقرر کیا گیا ہے۔پولیس کی
جانب سے کسی بھی ناخوشگوار وا قعے سے نمٹنے کیلئے لاڑکانہ ڈویژن کے تمام
ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز سمیت 5400 پولیس نفری کو تعینات کیا گیا ہے
جبکہ حلقے بھر میں 850 رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ، صورت حا ل
کنٹرول میں رکھنے او ر امن وامان پر قا بو پا نے کیلئے ایس ایس پی سا جد
حسین کھو کھر کے قیادت میں
پو لیس اور رینجرز کا شہر بھر میں گشت جاری رہی اور کسی بڑے وا قعے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کا ایک دستہ ہر وقت تیار ر ہے گا۔