Aug 27, 2016 05:51 pm
views : 1081
Location : Different Areas
Karachi- MQM unit offices Demolished
کراچی، سرکاری اراضی اور پارکوں میں قائم ایم کیو ایم کے یونٹ دفاتر منہدم
کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی اور پارکوں کی زمینوں میں قائم متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفسز منہدم کردیے گئے ہیں۔
غیر قانونی یونٹ آفسسز کے خلاف پولیس کا ایکشن شروع ہو گیا،ایم کیو ایم کے
گڑھ نائن زیرو اور مکا چوک سے متحدہ کے بانی کی تصویریں ہٹادی گئیں، مکا
چوک کا نام بھی تبدیل کردیا گیا،نیا نام شہیدملت لیاقت علی خان چوک ہوگا،
پارکوں ، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں قائم یونٹ اور سیکٹر آفسز
گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، غیر قانونی یونٹ آفسز کے خلاف پولیس ایکشن میں
ہے۔