Sep 01, 2016 05:46 pm
views : 1048
Location : Central Police Office
Karachi- Cm Sindh Murad Ali Shah Addresses in Sindh Police Ceremony
کراچی ، کسی قیدی کو اس کے عہدے کی وجہ سے سہولت نہیں دی جاسکتی،وزیر اعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے زمرے میں جو بھی
عمارت آئے گی وہ گرا دی جائیگی، کسی قیدی کے عہدے کو ڈھال بناکر خصوصی
سہولیات میسر نہیں کی جاسکتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح کراچی سینٹرل آفس پہنچے جہاں انہوں نے
پولیس افسران کے لئے رکھی گئی اعزازی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر آئی جی
سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو
اعزازی بیج لگائے اور انہیں مبارکباد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر
اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ دہشت گردی
کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ہمارے سپاہی اور افسران ہمارا قیمتی سرمایہ
ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا پولیس نے صوبے میں قیام امن کے لئے اپنا اہم
کردار ادا کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کے زمر ے میں
جو بھی عمارت آئے گی وہ گرا دی جائیگی مراد علی شاہ نے نام لئے بغیر کہا کہ
کسی قیدی کے عہدے کو ڈھال بناکر اسے خصوصی سہولیات میسر نہیں کی جاسکتی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے کہا کہ ترقی حاصل
کرنا ہرسرکاری افسر کا خواب ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ذمے داریاں بھی
بڑھ جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ دہشت گردوں کے
خلاف مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے دس کروڑ کا گردشی
فنڈ قائم کیا جائے۔
آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں تربیت کے
معیار کو بڑھانے کے لئے مزید بھرتیاں کی جائیں تاکہ پولیس صوبے کے عوام کی
جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناسکیں۔
یاد رہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں دو سو اکیاون انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے
عہدے پر ترقی دی گئی ، ترقی پانے والوں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔