اسلام آباد،وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،دورہ امریکا سے متعلق اہم امور پر مشاورت
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں
ملک کی داخلی و خارجی صورت حال سمیت وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے
بھی اہم مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی امریکی حکام کے
ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی
گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے
لئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا
اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے
مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔