Sep 21, 2016 04:46 pm
views : 957
Location : Gaddafi Stadium
Lahore Pakistan Team Captain recieved ICC Test Trophy
لاہور ، ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک ہونے پر قومی ٹیم کو آئی سی سی میس سے نواز دیا گیا
ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بننے پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد
کیا گیا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بورڈ کے دیگر حکام نے شرکت کی،
تقریب میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم
بننے پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کی
ٹرافی میس پیش کی۔
اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی کی جانب سے
نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2010
سے تمام میچز ملک سے باہر کھیلے۔ کپتان اور لیڈر کھلاڑیوں کی کارکردگی کے
بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ہم نے ایک ٹیم بن کر کھیلا جس کا صلہ مل گیا ہے لیکن
اب نمبر ون کی پوزیشن کو برقرار رکھنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔
چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ سمیت
بہترین بولنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جب کہ نمبر ون بننے کے لیے تسلسل لانا
ہوتا ہے اور مصباح الحق کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا
کہنا تھا کہ آئی سی سی کی خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو
لیکن پاکستان میں حالات بہتر نہیں لہذا امید ہے پاکستان میں جلد حالات
بہترہوں گے۔