Oct 05, 2016 05:47 pm
views : 879
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif and Alexander Lukashenko Joint Press Conference
اسلام آباد، پاکستان اور بیلاروس کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر کرنے پراتفاق
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس
میں ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے
دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائی میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔
مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ
دونوں ملکوں کی تجارت کے فروغ کے لیے عزم خوش آئندہے جبکہ بیلا روس کے صدر
الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں
کا براہ راست اثرعوام کو ہوگا ہم اسلام آباد کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ
دینا چاہتے ہے،پاکستان اور بیلا روس کے درمیان نیوکلئیر ٹیکنالوجی پر بھی
بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک نے سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون
کو ضروری قرار دیا اس موقع پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے
وزیر اعظم کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔
اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر کے درمیان ون ٹو ون
ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی ،
دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ بیلا روس کے صدر
کے پاکستان پہنچنے سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں
ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ بیلا روس کے صدر پاکستان میں تین روز
قیام کریں گے۔