راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دس کور ہیڈ کوارٹرراولپنڈی کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے
مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف راولپنڈی ٹین کور ہیڈ کوارٹر کے دورے پر
پہنچے جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال
نے کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
سمیت فوجی دستوں کی تیاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل
تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ آرمی چیف راحیل شریف نے بری فوج کی
آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور جوانوں کے مورال اور حوصلے کی
داد دی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی دسویں کورپوری کنٹرول لائن کے علاقے کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔