Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 06, 2016 03:38 pm views : 849

Location : Risalpur

Risalpur- COAS General Raheel Sharif addresses PAF Passing Out Parade
  • Urdu

رسالپور،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی مقابل نہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے، مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جب کہ دشمن کے گھناؤ نے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ داراورپرامن ملک ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے، دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، اس کامقابلہ کیاہے اورکریں گے، ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بہت اہم کرداراداکیا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے، پاک فضائیہ کا دفاع میں بہت اہم کردارہے، کیڈٹس کوآج محنت کا صلہ ملا ہے اورانہیں ملک کی دل وجان سے خدمت کرنی ہے، پاک فضائیہ ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں جب کہ ایئرفورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اوراعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن اور بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی محمد نعمت ا نے حاصل کی، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے جب کہ پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ جواد رضا رضوی کوملی۔

Recent News

“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved