Oct 07, 2016 03:41 pm
views : 965
Location : Prime Minister House
Islamabad- Ali Alizaidi, Ambassador of Azerbaijan called on Prime Minister Nawaz Sharif
اسلا م آباد ، اقتصادی تعاون کے ذریعے علاقائی رابطوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کے ذریعے علاقائی
رابطوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔اقتصادی تعاون سے خطے کے عوام مستفید
ہونگے۔ اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزیدی سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی ساتھ مختلف شعبوں میں
تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ
تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آذربائیجان اور خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ
تجارتی اور اقتصادی روابط کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
آذربائیجان کے سفیر علی علیزیدی نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے باہمی تعلقات فروغ پائیں گے ۔