Oct 07, 2016 12:00 am
views : 865
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Dr.Ishrat-ul-Ebad Khan Chairs Research Institute Meeting
کراچی ، تعلیم کیلئے تحقیق ضروری ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان
شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں قائم کئے گئے ڈاکٹر عشرت
العباد خان ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تحقیق کے بغیر
تعلیم کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا،تحقیق ہی سے نئے شعبے دریا فت
کئے جاتے ہیں۔
لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر قاضی خالد علی، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی
لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، گورنر سندھ کے مشیر برائے اعلیٰ
تعلیم سید وجاہت علی ، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نوید شیخ، سیکرٹری
گورنر سندھ محمد اختر غوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔یونیورسٹی کے وائس
چانسلر قاضی خالد علی نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان ریسرچ انسٹیٹیوٹ
گورنر سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اجلاس میں انسٹیٹیوٹ کے 54.934ملین روپے
کے بجٹ اور 250ملین روپے کی سیڈ منی کی فراہمی کی بھی اصولی منظوری دی گئی
جبکہ قانون کے شعبہ میں تحقیق کے فروغ کیلئے سب کمیٹیوں کے قیام پر بھی
اتفاق کیا گیا۔