Oct 08, 2016 07:57 pm
views : 957
Location : Domestic Place
Peshawar- Minorities Protest against India
پشاور، مسیحی برادری کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج
ملک بھر کی طرح پشاور کے مسیحی برادری نے بھی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مسیحی نوجوانوں نے شرکت کی اور افواج
پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز
اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا
تھا کہ ہم بھارتی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم افواج پاکستان
کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر
میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے تاکہ ہمارے
کشمیری بھائیوں کو ظلم و جبر سے نجات مل سکے۔