Oct 10, 2016 02:18 pm
views : 774
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif presiding over central working party meeting
اسلا م آباد، وزیراعظم نواز شر یف کی زیرصدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس
عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر وزیر
اعظم امیرمقام، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق
ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق اور وفاقی
وزیر تجارت خرم دستگیر بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ ریاستی
دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچل دے گا، کشمیریوں کو ان
کے حق خود ارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا جبکہ پاکستان کو دنیا کی کوئی
طاقت بھی کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ہم کشمیر کی آذادی کے لئے
پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو بے شمار چیلجز کا
سامنا تھا، دہشت گردی عروج پر تھی، توانائی بحران کے باعث عوام پریشانی کا
شکار اور مایوس ہوچکے تھے لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب
گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور اب دہشت گردی
میں واضح کمی نظر آتی ہے، کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور
رضامندی سے آپریشن شروع
کیا گیا اور شہر قائد کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنا دیا گیا۔ بھاشا
ڈیم کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول جاری ہے ، توانائی بحران پر قابو پانے کے
لئے تھر کے کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار کیلئے پاور پلانٹ لگایا جارہا
ہے، 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی اور 2018
میں ہی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی
سرمایہ کاری ہورہی ہے اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا
جبکہ پڑوسی ممالک بھی اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں گے۔ عالمی منڈی میں زرعی
اجناس کی قمیتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہے
ہیں۔