Oct 10, 2016 05:07 pm
views : 1024
Location : PMSA Head Quarter
Karachi- DG PMSA Jamil Akhtar Press Conference
کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی،ایک ٹن سے ذیادہ حشیش برآمد
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹن سے ذیادہ
حشیش برآمدکرلی گئی۔پکڑی گئی حشیش کی مالیت 60کروڑ روپے بنتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر کا
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اور پاکستان
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے انٹیلی جنس ذرائع سے سمندر کے راستے منشیات
کی اسمگلنگ کی معلومات موصول ہو رہی تھیں،جس کے پیش نظر سمندری راستوں کی
نگرانی سخت کر دی گئی تھی۔
ریئر ایڈمرل جمیل اخترنے کہا کہ 07اکتوبر کی رات مغربی سرحدی سمندر کے قریب
میری ٹائم ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹس نے مشکوک بوٹس کا تعاقب کرتے ہوئے
منشیات سے بھری بوٹ اپنے قبضے میں لے لی تاہم اسمگلر اندھیرے کا فائدہ
اٹھاتے ہوئے دوسری بوٹ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قبضے میں لی گئی
منشیات کو پاکستان کسٹمز گوادر کلکٹریٹ کے حوالے کرنے جارہے ہیں جو اس کیس
پر مزید کارروائی کریں گے۔