Oct 13, 2016 02:09 pm
views : 898
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- American Consul General Grace Shelton visit Pakistan Stock Exchange.
کراچی ، امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ
کراچی میں امریکا کی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا
دورہ کیا اور گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں
نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے، نجی شعبے کے فروغ کے
لیے کوشاں ہیں۔
امریکا کی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے
تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں،مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں
گے۔ پاکستان کی برآمدات سب سے زیادہ امریکاکے لیے ہیں،سب سے زیادہ بیرونی
براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکا سے ہی آتی ہے۔