Oct 13, 2016 08:04 pm
views : 807
Location : Pakistan House, P.E.C.H.S
Karachi Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
کراچی ، ایم کیو ایم کے شاکر علی سمیت 3 رہنما پی ایس پی میں شامل
ایم کیوایم کے رہنماشاکرعلی، سلیم تاجک اور نیک محمدپی ایس پی کے قافلے میں
شامل ہوگئے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ہمارا تنظیمی سیٹ اپ پاکستان سے نکل
کر اب دنیا بھر میں قائم ہورہا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید
کہا کہ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور برطانیہ میں بھی پی ایس پی کا سیٹ
اپ قائم کرلیا ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رہنما شاکر علی، نیک محمد اور
سلیم تاجک بھی موجودتھے، جنہوں نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیا۔
سربراہ پی ایس پی صطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے سیکڑوں لوگ برطانیہ میں
ہیں جو مظاہرے کرتے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں۔ پہلے ہمیں کہا
گیا ہے ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکلیں گے، حالانکہ گلگت بلتستان اور
چترال میں بھی ہمارا آفس ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستاراپنی جماعت کے
برے لوگوں کے نام مجھے دیدیں، میں اس فہرست میں سے کسی کو بھی شامل نہیں
کروں گا، میں وہ فہرست اپنے دفتر کے باہر لگا دوں گا۔آج دنیا میں ساری
باتیں ثابت ہوگئیں، آج میں یہ کہوں کہ بانی متحدہ را کے ایجنٹ ہیں تو یہ
بات ثابت ہوگئی ہے، یہ ناشائستہ زبان نہیں، میں ایم کیو ایم کی مذمت نہیں
کر رہا، میں صرف سچ بول رہا ہوں۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کبھی نہیں کہا کہ
فرشتوں کو تبلیغ کرنے آئے ہیں، نوجوانوں کو تبدیل ہونے کا موقع دیں، جیسے
بلوچستان اور فاٹا میں دیا ہے، ڈی جی رینجرز کے پاس ہارڈ ویئر ہے، ہمارے
پاس سوفٹ ویئر ہے، ہمارے سافٹ ویئر کے بغیر امن نہیں آسکتا۔ وزیراعلیٰ سندھ
کو ایک میٹنگ میں ایم کیو ایم کا مقدمہ لڑتے دیکھا جس پر مجھے لگا کہ سورج
مغرب سے نکلنا شروع ہوگیا ہے، کسی کا بھی دور آجائے گا تو مجھ سے کیا لے
جائیں گے، میر ے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں، ہمارے پاس جو کچھ ہے ہماری
اپنی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ہم نے تھوڑی بہت ڈوز دی تاکہ فاروق بھائی اپنی لمٹ
میں رہیں، فاروق بھائی اور ان کی ٹیم کے ایک ایک آدمی کو ویلکم کرتا ہوں،
انہیں ہم سے ملنا چاہیے، یہی حل ہے اور آخرکار ملیں گے،لیکن انہیں ملنا پی
ایس پی میں ہی ہے۔